وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے الیکشن کمیشن عملے کیخلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی میں نےکوئی خلاف ورزی نہیں کی ڈیڑھ بجےکےقریب ووٹ دے کر چلا گیا تھا ثابت کردیں میں کسی پولنگ اسٹیشن میں گیاہوں ثابت ہونےپرقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینےکو تیار ہوں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے غلطی پر سرعام معافی مانگیں؟
میں ECP کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے ایک پولنگ اسٹیشن بتائے جس کا میں نے دورہ کیا ہو سوائے اُس کے جہاں میں نے ووٹ ڈالا۔ میں بطور وفاقی وزیر حتیٰ کہ بطور MNA بھی استعفیٰ دے دونگا۔ کیا ڈسٹرک ایسٹ کے الیکشن کمشنر امین قریشی میں اتنی اخلاقی جرات ہیکہ اپنی غلطی پر سرِعام معافی مانگے؟
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 12, 2021
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر اورتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی کو علاقے سے باہر نکالنے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق علی زیدی مستقل ضابطے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کو فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود سے باہر نکالہ جائے۔