اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت ایک ہفتےمزید لاک ڈاؤن رکھے تو حالات قابو میں آسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایک ہفتےمزید لاک ڈاؤن رکھے تو حالات قابو میں آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئرصحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ایک ہفتے مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہوں،لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں،صنعتوں، فیکٹریوں سے متعلق بھی ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں،فیکٹریوں کو کھولا گیا تو کم سے کم ملازمین کے ساتھ کام کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اچانک بندشیں ختم نہیں کریں گے، بتدریج کھولیں گے،شاپنگ سینٹر فی الحال نہیں کھول رہے، بزنس کمیونٹی کی جانب سے دباؤ ہے، چھوٹے تاجروں سے سپورٹ ملی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو کام کرنے کی اجازت دینے سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں،وفاقی حکومت ایک ہفتے مزید لاک ڈاؤن رکھے تو حالات قابومیں آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راشن تقسیم کے طریقہ کار سے وبا پھیلنے کے بہت امکانات ہیں،امداد ملنے کی جگہ پر ہزاروں افراد پہنچ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں