اشتہار

’ججز آئین کی حفاظت نہ کر سکے تو ان کرسیوں کی کوئی اہمیت نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز آئین کی حفاظت نہ کر سکے تو ان کی کرسیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔

انتخابات ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ ججز کو تقسیم کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، اب یہ ججز پر ہے کہ وہ تقسیم کا حصہ بنتے ہیں یا پھر آئین کے تحفظ کیلیے کردارادا کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ ججز اپنے معاملات اندر بیٹھ کر حل کریں اور اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کیلیے استعمال نہیں ہونے دیں، کون ججز میں تقسیم چاہتا ہے یہ تمام ججز کو معلوم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام وکلا نے مؤقف رکھا ہے کہ الیکشن 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں، سماعت مکمل ہوگئی ہے اور کل فیصلہ سنایا جائے گا، جج صاحب نے تجویز دی کہ اتفاق رائے سے معاملہ حل ہونا چاہیے، ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ سیاسی معاملات اتفاق رائے سے حل ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سوچ یہ ہے کہ پہلے عمران خان گرفتار کریں پھر وہ نااہل ہوں، ان کے کارکنوں کو گرفتار کیا جائے، نواز شریف اہل ہو جائیں اور ان کی سزائیں ختم ہوں، حکومت کی اس قسم کی سوچ پر کیسے اتفاق رائے ہو سکتا ہے؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے اتفاق رائے سے نہیں، الیکشن اتفاق رائے سے ہونے لگیں گے تو پھر کوئی بھی الیکشن نہیں چاہے گا، نواز شریف کی بیٹی کہتی ہیں پہلے انصاف پھر انتخابات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں