جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمیں بھی کرونا سے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر بڑھی تومبر میں ہم نے ہائی رسک ایریا بند کر دئیے، ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمیں بھی کرونا سے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کرونا سے متعلق کہا ہے کہ تجزیہ کاروں کی نشاندہی پر نومبر کے آخر میں ہائی رسک ایریا بند کیے، اس کے باوجود دسمبر کے پہلے ہفتے اسپتالوں میں داخلے عروج پر تھے۔

- Advertisement -

اسد عمر نے کہا کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے آکسیجن اور وینٹ پر مریضوں کی تعداد عروج پر تھی، دسمبر کے تیسرے ہفتے میں اموات بڑھیں اور کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے اور نتائج ایک دوسرے سے بہت مطابقت رکھتے ہیں، ڈیٹا بتایا ہے کوویڈ کے نتائج ہمارے فیصلوں اور پسند سے منسلک ہیں، اگر ہم ٹھیک چیزیں کریں گے تو ہم زندگی اور روزگار بچاتے رہیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ کیس اور اموات ہورہی ہیں، ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمیں بھی کرونا سے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں