تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایران کو سبق نہ سکھایا تو مزید حملوں کے لیے تیار رہیں، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن:امریکی تھنک ٹینک نے زور دیا ہے کہ ایران کو عسکری کارروائی کے ذریعے سزا دی جائے اور تہران کو منہ توڑ جواب دینے کی پالیسی دوبارہ سے اپنائی جائے بصورت دیگر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی طرح کے غیر متوقع حملوں کا سامنا کیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں باور کرایا گیا کہ ایرانی نظام جنگ سے خوف کھا رہا ہے اور وہ اپنی تاریخ کے ایک انتہائی کمزور مرحلے سے گزر رہا ہے۔

مذکورہ تھنک ٹینک کے تین ماہرین نے مشترکہ پالیسی کے ایک سیمینار میں مطالبہ کیا کہ ایران کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر خطر ناک حملوں کے سبب سزا ملنی چاہیے۔

ماہرین نے باور کرایا کہ تہران کو مناسب قیمت نہ چکانا پڑی تو وہ اپنی خطرناک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں خارجہ پالیسی پروگرام کی نائب ڈائریکٹر سوان میلونی کا کہنا تھا کہ مئی 2018 میں جب امریکی صدر ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدہ ہوئے تو بہت سے حلقوں نے ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کی خبر دی تھی، بعد ازاں ایران کو جلد اندازہ ہو گیا کہ اس پر دبا کی پالیسی نے ملک کی معیشت پر براہ راست اثرات مرتب کیے ہیں۔

ایرانی شہریوں نے بھی سابقہ پابندیوں کے مقابلے میں اس بار کی شدت کو زیادہ محسوس کیا، جب ایران نے یہ جان لیا کہ وہ انتہائی دباﺅ کی مہم کے سامنے ڈٹا نہیں رہ سکتا تو اس نے پھر سے اسی ترکیب کا سہارا لیا جو ماضی میں اس کے لیے بہتر طور مددگار ثابت ہوئی تھی۔

اس ترکیب کا بنیادی خیال یہ ہے کہجب تم پر ضرب لگائی جائے تو پھر لازم ہے کہ تم زیادہ زوردار ضرب لگا۔غالبا ایران نے یہ روش اپنائی کہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے عمومی طریقہ کار کو تبدیل کرے۔ مثلا اس ہفتے ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا تو اگلے ہفتے جوہری معاہدے کی شقوں کی پاسداری میں کمی کر دے۔

Comments

- Advertisement -