ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

برسبین ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم کو آخری وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون ساز اسمبلی کی رکن نے مہمان ٹیم کو آخری وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز لینڈ قانون ساز اسمبلی کی رکن روس بیٹس نے بھارتی ٹیم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر برسبین میں بھارتی ٹیم کے قرنطینہ قانون کی پاسداری نہیں کی تو انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

دوسری جانب کوئنز لینڈ کے وزیر کھیل ٹم مانڈر کا بھی کہنا ہے کہ ایک ہی اصول سب پر لاگو ہوں گے، بھارتی ٹیم کی شکایات پر غور نہیں کیا گیا، کورونا کی پابندیوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اگر بھارتی ٹیم قانون پر عمل نہیں کرتی تو ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے برسبین ٹیسٹ سے متعلق امور اٹھائے تھے کہ وہ آخری ٹیسٹ سے قبل قرنطینہ کی سخت پابندیوں سے خوش نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑیوں کو ریسٹورنٹ جانا مہنگا پڑ گیا

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے ساتھ آسٹریلوی شہریوں کی طرح سلوک کیا جائے گا، کھلاڑی کورونا پروٹوکول کے دوران مکمل تعاون کررہے ہیں اور وہ ایسی صورتحال سے اچھی طرح واقف ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 15 جنوری سے برسبین میں شیڈول ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں