آپ کے فون پر کبھی ایسے نمبرز سے کال آتی ہوں گی جنہیں آپ جانتے نہیں ہیں لیکن پھر بھی آپ کال اٹھا لیتے ہیں لیکن اب سائبر کرائم حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان نمبروں سے اگر فون کالز آئیں تو جواب ہر گز نہ دیں۔
بھارت کے شہر حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے عوام کو نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کے حوالے سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس نے خاص طور پر کچھ مخصوص نمبرز جاری کیے ہیں اور کہا ہے کہ ان نمبرز سے آنے والی کالز کو ریسکیو نہ کریں، ان نمبرز میں 94777455913، 37127913091، 56322553736، 37052529259، 255901130460 شامل ہیں۔
سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ ان نمبروں کے علاوہ جن نمبروں کا آغاز 371+ (لٹویا)، 374+ (بیلاروس)، 381+ (سربیا)، 563+ (چلی)، 380+ (لیتھوانیا)، اور 255+ (تنزانیہ) سے ہوتا ہے وہ دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
یہ کالز اکثر مختصر وقت کے لیے کی جاتی ہیں، اور اگر آپ واپس کال کریں تو آپ کی فون کانٹیکٹس، بینک، اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات محض تین سیکنڈز میں چوری ہو سکتی ہیں۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی آپ کو 90# یا # دبانے کو کہے تو ہرگز نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے 90 سے دھوکے باز آپ کے سم کارڈ کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
عوام کو احتیاط برتنے اور ایسے نمبروں کو نظرانداز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔