تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

موبائل ڈیٹا کا تحفظ چاہتے ہیں تو یہ کام ہرگز نہ کریں

آپ اسمارٹ فون کے مالک ہیں تو اپنے موبائل فون ڈیٹا کو چوری ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ چند درج ذیل کام کرنے سے گریز کریں۔

آج کے دور جدید میں آپ کے ہاتھ میں موجود موبائل فون میں صرف دنیا ہی نہیں آپ کی قیمتی اور نجی معلومات بھی محفوظ ہوتی ہیں جس کو آپ کی ایک انتہائی معمولی غلطی کی وجہ سے باآسانی چرایا جاسکتا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فون کا ڈیٹا محفوظ اور لوگوں کی دسترس سے دور رہے تو درج ذیل ہدایات ذہن نشین کریں۔

فون عام ہو یا اسمارٹ سب کو استعمال کرنے کے لیے بیٹری کی ضرورت ہوتی ہے اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیٹری ختم (ڈسچارج) ہوجاتی ہے تو اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور صارفین اسے کہیں بھی بالخصوص عوامی مقامات پر چارج پر لگادیتے ہیں اگر آپ بھی اس کے عادی ہیں تو سنبھل جائیں اور بالخصوص درج ذیل مقامات پر تو اپنی بیٹری چارج نہ کریں۔

موبائل چارجنگ کے دوران ڈیٹا چوری کے حوالے سے جو مقامات خطرناک ہیں ان میں سرفہرست ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن ہیں۔

یہ دونوں کسی بھی ملک میں مصروف ترین مقامات ہوتے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے عوام کی آمدورفت رہتی ہے، یہاں موبائل چارج کرنے کے لیے چارجنگ پورٹ موجود ہوتے ہیں لیکن ان پورٹ سے موبائل چارج کرنے کے دوران فون ڈیٹا باآسانی چوری کیا جاسکتا ہے۔

آج کل ہر چیز آن لائن ہے اور ٹرانسپورٹ بھی تو اگر آپ کسی آن لائن ٹرانسپورٹ مثلاْ ٹیکسی وغیرہ سے سفر کررہے ہیں تو اس میں بھی موجود موبائل چارج کی سہولت سے مستفید ہونے کی ہرگز کوشش نہ کریں کیونکہ موبائل چارجنگ کیبل کے ذریعے یہ معلومات کسی بھی دوسرے شخص تک پہنچ سکتی ہیں۔

سیروتفریح یا کاروباری مصروفیت کے باعث آپ اپنے شہر سے باہر ہیں اور کسی ہوٹل میں مقیم ہیں تو یہاں بھی آپ کا ڈیٹا چارجنگ کی صورت میں غیرمحفوظ ہے۔

یہ سب پڑھ کر آپ پریشان ہورہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے کا کوئی حل بھی ہے؟ تو اسکا جواب ہے ہاں۔

اپنی ذاتی معلومات چوری ہونے سے بچانے کے لیے یوایس بی ڈیٹابلاکرز کا استعمال کریں کیونکہ یہ ہرطرح کے ڈیٹا کو جوس جیکنگ یعنی یوایس بی کے ذریعے چوری ہونے سے بچاتے ہیں۔

جوس جیکنگ ایک ایسا سائبر حملہ ہے جس میں سائبر کرمنلرز چارجنگ پورٹس والے بوتھس یا جگہوں پرایک وائرس زدہ پروگرام انسٹال کرتے ہیں جوصارفین کے فون اور دوسری ڈیوائسز کو نقصان پہنچاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں لاس اینجلس کاؤنٹی پراسیکیوٹر کے دفتر کے اسسٹینٹ لیوک سیساک نے نومبر کے ابتدا میں اس خطرے سے آگاہ کیاتھا۔

یو ایس بی ڈیٹا بلاکرز ان پٹ اور آؤٹ پٹ پورٹ والے چھوٹے یو ایس بی ایڈاپٹر ہیں جوموبائل کو چارج تو ہونے دیتے ہیں لیکن کسی بھی قسم کے دیٹا کی منتقلی کو روکتے ہیں۔ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ جسامت میں بھی چھوٹے ہیں جنہیں آسانی سے جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔

کیونکہ سائبر حملوں کی صورت میں آپ کا بینک اکاؤنٹ بھی خالی ہوسکتا ہے اور یہ حملہ کرنے والے کرمنلزوائرس کے ذریعے فون کو بلاک کرکے ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -