جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کولیسٹرول گھٹانا ہے تو یہ 7 پھل کھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

کولیسٹرول بڑھنا انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے جو دل، فالج جیسے موذی امراض کا شکار بنا سکتا ہے اس کو قابو میں رکھنے کے لیے کچھ پھل بہت مفید ہیں۔

خون میں مضر چکنائی جس کو کولیسٹرول کے نام سےجانا جاتا ہے وہ اب عام بیماری بن چکی ہے جس کی بڑی وجہ طرز زندگی میں تبدیلی اور خوراک کی بے اعتدالی ہے۔ کولیسٹرول اتنا خطرناک ہے کہ اگر اس پر بروقت قابو نہ پایا جائے تو یہ دل کے دورے اور فالج جیسے جان لیوا مرض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

تاہم قدرت نے بہت ساری بیماریوں کا علاج اپنی عطا کردہ نعمتوں میں چھپا رکھا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کئی پھل اور سبزیاں بُرے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ قدرتی اجزا پر مشتمل یہ 7 پھل وہ جادوئی تاثیر رکھتے ہیں جن کے استعمال سے اس مرض سے چھٹکارا بھی پایا جا سکتا ہے۔

سیب:

سیب چاہے سرخ ہو یا سبز صحت کے لیے دونوں ہی مفید ہیں۔ ان میں حل پذیر فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیئم پایا جاتا ہے اور ایسے تمام ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دل کو توانا رکھتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ صبح ناشتے میں سیب ضرور کھائیں کیونکہ اس طرح مفید اثرات پورے دن تک برقرار رہتے ہیں۔

انار:

انار کے بہت سے فوائد ہیں کیونکہ اس کے بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے اور دل کے لیے مفید ہونے کے مسلمہ ثبوت سامنے آچکے ہیں۔ حل شدہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ طبی ٹانک سے کم نہیں۔

انگور:

انگوروں میں حل پذیر فائبر اور اینٹی آکسیڈںٹس پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انگوروں میں ایک کیمیکل، ریسورٹرول بھی پایا جاتا ہے جو دل کو صحتمند رکھتا ہے۔

لیموں:

لیموں وٹامن سی کا خزانہ بھی ہے۔ اس میں موجود قیمتی اجزا کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں کیونکہ یہ خون کو پتلا رکھتے ہوئے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

مختلف اقسام کی بیریز:

اسٹربری، بلیو بیری، کرین بیری، بلیک بیری، رس بری اور اس نسل سے تعلق رکھنے والے انگوروں میں حل ہونے والے فائبر کی وسیع مقدار موجود ہوتی ہیں اور ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ بیریز کا استعمال کولیسٹرول گھٹانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اور روزانہ ایک کپ بیریاں کھانا بہت مفید ہے۔

رس دار پھل:

موسمبی، نارنگیاں، کینو اور گریپ فروٹ کھٹے رس دار (سِٹرس) پھل کہلاتے ہیں جو وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈںٹس سے مالامال ہوتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتےہیں۔ ان پھلوں میں موجود حل پذیر فائبر کولیسٹرول کم کرتے ہیں۔

ایوا کیڈو:

ناشپاتی سے مشابہہ یہ پھل بے ذائقہ ہے لیکن سپر فوڈ میں شمار کیا جاتا ہے جو اب پاکستان میں بھی با آسانی مل جاتا ہے۔ اس میں مونوان سیچیوریٹڈ چکنائیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ جو مضر کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) گھٹاتی اور اچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کو بڑھاتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے فیٹی ایسڈز کے علاوہ فائبر، پوٹاشیئم اور وٹامن سی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں