جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پائلٹس کے مشتبہ لائسنس، وزیراعظم سے تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان سے  پائلٹس کےمشتبہ لائسنسز کے حوالے سے تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کے معاملے پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں پائلٹس کے خلاف تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، ایاٹا اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کو تحقیقات کا حصہ بنایا جائے، وزیر ہوابازی کی جانب سے بنا تحقیقات کے پائلٹس کے لائسنس جعلی قرار دینے پر شدید تحفظات ہیں۔

تمام آزاد مبصرین کے مطابق مسئلہ خود پی آئی اے میں ہے ، وزیر ہوابازی کے بیان کے اثرات یورپ میں پی آئی اے پر پابندی کی صورت سامنے آئے ، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کو پائلٹس لائسنس اسکینڈل اور طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لئے شامل کیا جائے۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملے پر یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی نے عالمی سطح پر اپنے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھرڈ کنٹری آپریٹرز کو مشکوک لائسنس یافتہ سے طیاروں کی اڑان نہ کروائی جائے۔

تھرڈ کنٹری آپریٹرز کو لکھے گئے خط میں ایاسا نے موقف اپنایا تھا کہ پاکستانی پائلٹوں کے پاس چالیس فیصد لائسنس جعلی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں