تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ڈرامے اچھے نہیں بن رہے‘ اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھانے والی عفت عمر نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

عفت عمر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتی کیونکہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں ہے اور یقین کریں میں پاکستانی ڈرامے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں میری شادی ہوگئی تھی جس کے بعد میں شوبز کی دنیا سے کچھ وقت کے لیے دور ہوگئی تھی کیونکہ اس وقت میں اپنے شوہر اور گھر والوں کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میں نے اپنے عروج پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے چند سال بعد مجھے لگا کہ اب واپس شوبز کی دنیا میں جانا چاہیے تو میں نے ماں کے کردار سے انڈسٹری میں واپسی کی لیکن مجھے بہت مایوسی ہوئی اور میں اپنے کام سے خوش نہیں تھی جس کی وجہ اچھے ڈراموں کا نہ بننا ہے لہٰذا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

عفت عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج کل اچھے ڈرامے بالکل بھی نہیں بن رہے، مجھے افسوس ہے کہ میں پاکستانی ڈراموں کے بجائے بین الاقوامی ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن اس کی وجہ ڈراموں کا معیار ہے۔

واضح رہے کہ ادکارہ کا اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ ’بے رخی‘ نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر ودیگر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -