اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’آپ عوام کو کھینچنے والی شخصیت ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تعریف کی جس پر لیگی مرکزی نائب صدر بھی ردعمل دیے بنا نہ رہ سکیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے کیے جانے والوں جلسوں پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کی تعریف کی۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’مریم نواز آپ بے شک عوام کو کھینچنے والی شخصیت ہیں۔‘

عفت عمر نے مزید لکھا کہ مریم نواز جیتی رہیں لکھ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں عفت عمر کے ٹویٹ پر مریم نواز نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بھی عوام کو کھینچے والی شخصیت ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ عفت عمر عدم اعتماد سے لے کر اب تک ن لیگ کو سپورٹ کررہی ہیں اور عمران خان کو تنقید کا نشانی بنا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں