کراچی: شہرقائد کے مقامی ہوٹل میں امریکن کو قونصلیٹ کے زیراہتمام افطارڈنراورامریکہ کی یوم آزادی کے حوالے سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں قونصلیٹ کے نمائندوں کے علاوہ پاکستان میں بسنے والےمختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت سے بین المذاہب ہم آہنگی کا بھی بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
تقریب میں ہندو، عیسائی اوردیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسلمانوں کے ساتھ افطاری کی اورماہ رمضان کی مبارک دی۔
قونصل جنرل کراچی برائن ہیتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ماہ تمام مسلمانوں کے لئے انتہائی اہم ہے، رمضان ہمیں قربانی کا درس دیتا اور یہ ماہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ مسلم دنیا میں مختلف موقعوں پررمضان کی تقریبات میں شرکت کرچکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ وہ ماہ رمضان اور آمریکہ کی یوم آزادی ایک ساتھ منا رہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان یو ایس الیومنائی نیٹ ورک پاکستان کے صدرفیصل ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ ان چند ممالکمیں سے ہیں جن کے ساتھ پاکستان نے آزادی کے ابتدائی ایام میں ہی سفارتی تعلقات قائم کئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبہ و طالبات اس بات کی علامت ہے۔
امریکن قونصل جنرل برائن ہیتھ نے شرکاء کے ساتھ مل کر امریکہ کی یوم آزادی کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی کیک کاٹ کاٹا اورافطاری کیا۔