جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

افتخار احمد نے پاک بھارت میچ کے بعد گیری کرسٹن سے کیا شکوہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ افتخار احمد نے پاک بھارت میچ کے بعد گیری کرسٹن سے شکوہ کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کے بعد افتخار احمد کوچ گیری کرسٹن کے پاس گئے اور کہا کہ میں بیٹسمین ہوں یا بولر، کرسٹن نے کہا کہ بلاشبہ آپ بیٹسمین ہیں تو افتخار نے کہا کہ میں کیسا بیٹسمین ہوں کہ مجھے ساتویں نمبر پر بھیجا جاتا ہے، مجھ سے پہلے بولر (عماد وسیم) جارہے ہیں۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ تین اوور کے بیٹسمین ہیں۔

- Advertisement -

احمد شہزاد نے کہا کہ افتخار احمد نے کہا کہ میری ڈومیسٹک میں 26 سنچریاں ہیں وہ کیسے ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پندرہ دن پہلے شخص آیا ہے وہ کہتا ہے کہ میں ان کے کمبینیشن کو چھیڑ بھی نہیں رہا، ٹیم میں کپتان ان کو بتاتا ہے کہ یہ کھلاڑی اس طرح کھیل سکتا ہے۔۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوچکا ہے اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر ہر جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں