اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی: افتخار درانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے اپوزیشن پر واضح کر دیا ہے کہ حکومت ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ اپوزیشن اب بلیک میلنگ پر اتر آئی ہے، لیکن حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔

[bs-quote quote=” وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وزرا کے درمیان کمیونی کیشن بہتر کی جائے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”معاون خصوصی برائے وزیر اعظم”][/bs-quote]

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کا کل اسمبلی میں رویہ نا مناسب تھا، حالاں کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وزرا کے درمیان کمیونی کیشن بہتر کی جائے۔

افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی اجلاس کو صحیح انداز سے نہیں چلنے دے رہی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان 25 لوگوں کے شور سے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انھوں نے کہا ’پنجاب پولیس میں اسکریننگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، وزیرِ اعظم نے پنجاب پولیس میں اسکریننگ کا عمل تیز کرنے کا کہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:  منی بجٹ اجلاس: اپوزیشن نے اہم حکومتی اعلانات پر آسمان سر پر اٹھا لیا

افتخار درانی نے مزید کہا کہ کے پی میں جب ہماری حکومت آئی تھی تو اسکریننگ عمل کیا گیا تھا، کے پی پولیس سے بھی 12 ہزار اہل کاروں کے خلاف کارروائی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے، وزیرِ خزانہ نے منی بجٹ پیش کیا، جس کے دوران اپوزیشن نے مسلسل شور شرابا کیا، اور ایوان مچھلی بازار بنا رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں