اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی اور این آر او کی خبروں پر وفاقی حکومت کا ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان وزیرِ اعظم آفس افتخار درانی نے کہا ہے کہ انسانی ہم دردی کے طور پر دیکھ بھال نواز شریف کا حق ہے، جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں تاہم مسلسل اسپتال منتقلی کا کہا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارضہ قلب کے باعث میاں نواز شریف کی جیل سے اسپتال منتقلی اور اپوزیشن کے لیے این آر او کی خبروں پر وفاقی حکومت نے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے۔

[bs-quote quote=”اپوزیشن اسمبلی میں اداروں کو بلیک میل کرنے آتی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”افتخار درانی”][/bs-quote]

اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا آج بھی اس پر قائم ہیں، عوام سے وعدہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس آئے گی۔

نواز شریف کی علالت سے متعلق انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے کہنے پر ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سسٹم کو آگے چلانے کے لیے حکومت کو ایسے فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔

افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں اداروں کو بلیک میل کرنے آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال پہنچا دیاگیا

معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا پی ٹی آئی حکومت کا معاشی اصلاحات پیکج غریب لوگوں کے لیے تھا، مشکل وقت ضرور ہے تاہم گزر جائے گا، شیخ رشید سینئر سیاست دان ہیں، اس لیے پی اے سی کا ممبر بنایا، سعد رفیق کو پی اے سی کا ممبر بنانے کا فیصلہ اسپیکر ہی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں