اسلام آباد: بلاول بھٹو کے بیان پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کا کہنا درست ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں لیکن کیا وہ لاڑکانہ میں ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ کیا بلاول بھٹو طاقت کا سرچشمہ صرف چوری بچانے کے لیے استعمال کریں گے؟
انھوں نے پی پی چیئرمین سے سوال کیا کہ کیا آپ عوام کو وہ حقوق بھی دیں گے جو آئین کے تحت انھیں حاصل ہیں، کیا حادثاتی چیئرمین لاڑکانہ میں دریافت ایڈز کے سرچشمے پر بھی نگاہ ڈالیں گے۔
افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ایڈز کا سرچشمہ سندھ کے غریب عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، اور کیا پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین تھر پر توجہ دیں گے جو موت کا سرچشمہ ہے۔
As mentioned in my press conference yesterday govt attack on democracy & judiciary continue. Honorable additional attorney general has resigned in protest. PTI wants selected govt, selected judiciary & selected media. all power must pass to the people or everything will perish. https://t.co/OLG6GhljAk
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 30, 2019
انھوں نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی پر بھی وہ نظر ڈالیں گے جو گندے پانی کی بیماریوں کا سرچشمہ بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ذکر کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ پر حملہ جاری ہے، اب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سلیکٹڈ عدلیہ اور سلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے، اگر تمام طاقت عوام کو منتقل نہیں کی گئی تو ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔