کراچی: سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اور سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو کراچی ایئر پورٹ پر روک لیا، افتخار شلوانی بیرون ملک سفر کرنے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ افتخار شلوانی کے پاس بیرون ملک سفر کے لیے این او سی نہیں تھا، اور وہ ترکش ایئر لائن کی پرواز سے اٹلی روانہ ہو رہے تھے۔
این او سی نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار شلوانی کو آف لوڈ کر کے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔