ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’افتخاراحمد دھونی بننا چاہتے ہیں‘ مگر۔۔!

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے مڈل آرڈر کی ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے افتخار احمد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے 27 گیندیں کھیل کر بھی صرف 27 رنز ہی بنائے۔ افتخار نے اپنی اننگز کا اسٹرائیک ریٹ شروع سے آخر تک مایوس کن رکھا۔

سعید اجمل نے اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افتخار نے اپنی اننگز ایم ایس دھونی کی طرح شروع کی لیکن اس کا اختتام اسی طرح نہیں کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ افتخار ایم ایس دھونی کی طرح کھیلتے ہیں لیکن ایم ایس کی طرح اننگز کا خاتمہ نہیں کر سکے۔ (ایم ایس) ان کی تلافی کے لیے سنگلز لیتے تھے اور آخر میں چھکے مارتے تھے جب کہ یہاں افتخار دس ڈاٹ بالز کھیلتے ہیں اور شان مسعود 5-7 ڈاٹ بالز کھیلتے ہیں اور جب بڑے شاٹس مارنے کی کوشش کرتے ہیں تو آوٹ ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افتخار نے اتنی ہی گیندوں پر 27 رنز بنائے اور وہ آخری اوور میں آؤٹ ہو گئے آپ کہاں کھڑے ہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں