بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آئی جی اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: تھانہ شرقی میں آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی ہے، کےپی اسٹیٹ آفیسر نے درخواست دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ کے فیصلے کےتحت آئی جی اسلام آباد پر مقدمہ درج کرانے کے معاملہ میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، تھانہ شرقی میں آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کےپی اسٹیٹ آفیسر کی جانب سے درخواست ایس ایچ او تھانہ شرقی کے پاس جمع کرائی گئی، پولیس درخواست لیگل برانچ کو رائے کےلیے ارسال کرے گی۔

کے پی کابینہ کا آئی جی اسلام آباد کیخلاف پرچہ کٹوانے کا اعلان

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کےپی ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، کےپی ہاؤس خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس نے 5 اکتوبر کو کےپی ہاؤس پر چھاپا مارا تھا، چھاپے کے دوران کےپی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی، کئی افراد زخمی ہوئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کو ایوان میں فوری طلب کر لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں