اشتہار

جوڈیشل کمپلیکس کے قریب کارکنان نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے شیشےتوڑ دیئے، آئی جی اسلام آباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد اکبرناصر نے الزام عائد کیا ہے کہ کہ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب کارکنان نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے شیشےتوڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبرناصر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شیلنگ کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب تھا کہ کارکنان نے پتھراؤ کردیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کارکنان نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے شیشے بھی توڑ دیئے، پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

اکبر ناصر نے بتایا کہ کارکنان کی جانب سے پولیس چوکی کو بھی جلا دیاگیا ہے، کچھ شیل پولیس کے پاس بھی آکر گرے ہیں جس کو دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھ رہےہیں کہ کیا کارکنان کیساتھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس شیل ہیں، کارکنان کی جانب سےاس قسم کا طرز عمل انتہائی افسوس ناک ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ سرکاری املاک کو جلانا اور پولیس پر پتھراؤ کرنا درست نہیں، پولیس کی جانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیاجارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں