جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر مغوی لڑکی بازیاب کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت سےاغوا ہونے والی چودہ سالہ لڑکی کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد سے دو لڑکیوں کے اغوا کے ملزم کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت وکیل مدعی نے بتایا کہ ملزم عمران کےخلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے، ملزم اور اس کے بھائی نے دو لڑکیوں کو اغواء کیا، عمران کی گرفتاری کے بعد اٹھارہ سالہ لڑکی کو بازیاب کرایا گیا، حراست کے دوران ملزم بازیاب لڑکی سے زیادتی بھی کرتا رہا۔

دوران سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظور ملک نے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر دوسری لڑکی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تو آئی جی اسلام آباد نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک ہفتے کا وقت دے دیں، مخوی بچی کو بازیاب کرالیں گے، جس پر معزز جج نے آئی جی اسلام آباد کی بازیابی میں ڈیڈلائن میں اضافے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک ہفتہ بہت وقت ہوتا بازیابی کےلیے۔

اس سے قبل ملزم کی وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ پہلے دوسری لڑکی بازیاب ہوجائے پھر ضمانت کا فیصلہ کرینگے، بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

مزید خبریں