منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا ثبوت نہ مل سکا،آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس پرحملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کاثبوت نہ مل سکا ، 16 ملزمان میں سے ایک رائے تنویر کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے معاملے پر پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ حملے کے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کاثبوت نہیں مل سکا اور ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، دہشت گردی کے ثبوت ملے تو مزید کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ 16 ملزمان میں سے ایک رائے تنویر کی گرفتاری نہیں ہوسکی، رائے تنویر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت کرا لی تھی، ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ ہاؤس حملے کا کیا بنا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ متعلقہ مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کر لیے ، پی ٹی آئی کے دونوں اراکین اسمبلی سمیت ملزمان گرفتار ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی رپورٹ کل دوبارہ طلب کر لی۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے سندھ ہاﺅس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے اضافی دفعات کے مطابق کارروائی کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں