جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے، آئی جی اسلام آباد

اشتہار

حیرت انگیز

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی وہاں سے آئے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتاری کے لیے آنے والی اسلام آباد پولیس ٹیم کے زمان پارک پہنچنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے۔ انہیں نوٹس دے دیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی۔

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ساتھ لے جانے کیلیے پولیس افسران موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن گرفتاری میں کسی بھی قسم کا رخنہ نہ ڈالیں کیونکہ قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ہے۔ عدالت کے وارنٹ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس وارنٹ پر عملدرآمد کیلیے یہاں پہنچی ہے۔

 

اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست کی جاتی ہے عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ قانونی عمل میں رکاوٹ کی کوشش کی گئی تو یہ ایک اور جرم ہوگا۔ پولیس ٹیم عمران خان کو گرفتار کرکے ہی ٹیم واپس جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کرا دیا

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کے دعوے کے برعکس پولیس کی ٹیم نوٹس وصول کرانے کے بعد زمان پارک سے واپس لوٹ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں