وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ایس پی اور ڈی ایس پی کے ساتھ وائرلیس آپریٹر تعینات کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
اس پابندی کے بعد اب صرف ڈی آئی جی اور ایس ایس پی وائرلیس آپریٹر رکھ سکیں گے۔
- Advertisement -
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نےپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن فوری نافذ ہوگا اور پرانے تمام وائرلیس آپریٹر بھی تبدیل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے ساتھ نئے آپریٹر ہوں گے جنہوں نے بطور آپریٹر کام نہیں کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ وائرلیس کےغلط استعمال ہونے کے انکشاف پر کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کو وائرلیس کے استعمال سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔