اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرک مندر مسمار کرنے کا واقعہ، اہم ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ پولیس نے کرک مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس کے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) ثنا اللہ عباسی نے بتایا ہے کہ مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم کو کرک کے ایک ضلع سے گرفتار کیا گیا۔

آئی جی کے پی کے مطابق ملزم نے مندر مسمار کرنے کے لیے مجمع اکٹھا کرنے میں معاونت فراہم کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مندر مسمار کرنے میں ملوث 110 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

آئی جی کے پی ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرک مندر واقعہ، جے یو آئی رہنما سمیت 24 گرفتار

خیال رہے کہ 30 دسمبر کو خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا، واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

بعد ازاں چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر کو آگ لگانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ طلب کی۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری، آئی جی کے پی اور ایک رکنی اقلیتی حقوق کمیشن کو متاثرہ مندر کے دورے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے یکم جنوری کو مندر کی دوبار تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نہ صرف تعمیر کو جلد یقینی بنائے گی بلکہ تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں