کراچی : آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ راؤانوارکا معلوم ہوتا کہ کہاں ہیں توخود گرفتارکرلیتا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کے حق میں بہتر ہے کہ وہ خود گرفتاری دیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کےحق میں بہتر ہے کہ وہ عدالت میں گرفتاری دیں۔
اے ڈی خواجہ نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ تین روز میں راؤ انوار کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔
- Advertisement -
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ راؤانوار کہاں ہیں تو پہلے ہی پکڑ کرلےآتا۔ انہوں نے کہا کہ
راؤ انوار کو چاہیے کہ وہ عدالتوں کا سامنا اور قانون کا احترام کریں۔
نقیب اللہ قتل کیس: سپریم کورٹ کا راؤانوارکو3 دن میں گرفتارکرنےکا حکم
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو 3 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔