پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پولیس کسی کی ذاتی ملازم نہیں ہے‘ آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں بلکہ ملک کی خدمت کرنے فورس میں آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہید بینظیربھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 37 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ تھے۔

تقریب میں ریکروٹ کورس فائیو بیج میں 819 جوان پاس آوٹ ہوئے جن میں سے چھ کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

ایگلیٹ کورس تھرٹی سیون میں 275 خواتین پاس آوٹ ہوئیں جن میں سے49 کا تعلق کراچی جبکہ 226 کا تعلق اندورن سندھ سے ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاس آؤٹ ریکروٹس کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں کوحلف کے ہرلفظ پرغور کی ضرورت ہے، ملک اورشہریوں کےلیےآپ کو ہر قیمت پر خود کوصرف کرنا ہو گا۔

آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ریاست کے ملازم ہیں کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔

اے ڈی خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دو خواب تھے سندھ پولیس کی تعمیرنو ، میرٹ پربھرتی اور اب تک 25 ہزار سے زائد جوان میرٹ پرسندھ پولیس میں بھرتی ہوئے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جو وردی اوراختیارات ملے ہیں انہیں دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں