جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

آئی جی سندھ نے بدعنوان افسران کی فہرست وزیراعلیٰ کو تھما دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ نے پولیس کے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ آئی جی سندھ نے مذکورہ افسران فہرست وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو ارسال کر دی، مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی کالی بھیڑیں اب نہیں بچیں گی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بدعنوان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش وزیر اعلیٰ سندھ سے کردی۔

انہوں نے بدعنوان افسران کی فہرست وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کر دی ہے، فہرست میں پولیس کو بدنام کرنے والے ان تمام افسران کے نام شامل ہیں جو سپریم کورٹ کو پیش کیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی اجازت کے بعد ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو دن قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، کرپشن اور محکمہ میں غیرقانونی بھرتیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث پولیس افسران کی فہرست عدالت میں پیش کی تھی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دس افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے رپورٹ میں پیشرفت سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا، غیرقانونی بھرتیوں، فنڈز میں ہیر پھیر کے سنگین الزامات کے بعد اعلیٰ عدالت کے حکم پر سندھ پولیس کے بڑے بڑے افسران کیخلاف بڑی انکوائری شروع ہونے جارہی ہے۔

ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران انکوائری آفیسر مقرر کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق ڈی آئی جی ٹریننگ، سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ ، سابق ایس پی، سابق ایڈیشنل آئی جی فنانس اور دیگر کے خلاف تحقیقات ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں