ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

’کراچی میں کرائم کی کمی کا اعتراف شہری خود کررہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرائم کی کمی کا اعتراف شہری خود کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس نے جرائم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے، کرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بازاروں، شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہے، تھانوں میں اضافی نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر مددگار 15 کے ساتھ پولیس کی اضافی نفری بھی ہوگی، مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے جدید تکنیک استعمال کی جائیں۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ مفرور ملزمان کی سمز بلاک اور ان کی تصاویر کی تشہیر کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں