کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے غلام قادری تھیبو کو نیا آئی جی سندھ مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا،سمری وفاق کو ارسال کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے سندھ حکومت اور وفاق میں معاملات طے پا گئے ہیں، غلام قادر تھیبو کو نیا آئی جی سندھ مقرر کیا جائے گا۔
اس حوالے سے نئے آئی جی کے لئے سمری وفاق کو بھیج دی گئی ہے۔ نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو برقرا رکھنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاق اور سندھ حکومت نے متفقہ طور پر اے ڈی خواجہ کو بطور آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: آئی جی سندھ، اے آئی جی اور چیئرمین اینٹی کرپشن کی تبدیلی پر غور
وفاقی اور سندھ حکومت نے آئی جی اے ڈی خواجہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اتفاق کیا تھا کہ انہوں نے پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کیں جب کہ تقرری و تبادلوں میں بھی میرٹ کو ہی مد نظر رکھا گیا ہے اس لیے ان کے تبادلے سے سفارش کلچر دوبارہ اٹھنے کا خدشہ ہے۔