جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سندھ میں آج سے پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں گاڑیوں کے اندر، سڑکوں شاہراہوں یا دیگر مختلف مقامات پر چار یا پانچ سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی پابندی کا اطلاق آج بروز جمعہ سے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وبا کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر رضاکارانہ عمل درامد کریں اور اس ضمن میں سرگرم اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وبا کے حوالے سے من حیث القوم ہم سب کو زیادہ ذمہ داری اورفرض شناسی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس ناگہانی آفت سے نمٹنے اور بچاؤ کی یہی واحد صورت ہے، ہمیں کرونا وبا کے خلاف اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار انتہائی ذمہ داری سے نہ صرف ادا کرنا ہے بلکہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات پر عمل درأمد بھی کرانا ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں، انتہائی ضروری ہو تو عوامی جگہوں اور مقامات پر جائیں،غیر ضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں جس کا مقصد صرف اور صرف کرونا سے خود کو اپنے خاندان کواوردیگر لوگوں کو محفوط رکھنا ہے۔

آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ مورخہ 20مارچ یعنی آج بروز جمعتہ المبارک سے گاڑیوں کے اندر،سڑکوں شاہراہوں پر یا دیگرمختلف مقامات پر چار تا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا نہ ہونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں