اشتہار

آئی جی سندھ کی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی سفارشات ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی سفارشات ارسال کردیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایف آئی اے کو خصوصی خط لکھا ، خط میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے، اخلاق باختہ پوسٹ یا افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارشات ارسال کردیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس اور ایف آئی اے باہم اشتراک سے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے یا عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے مرتکب ٹھرائے جائیں گے۔

- Advertisement -

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے اور لسانیت عصبیت کو فروغ دینے یا دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اکاوٴنٹس/ سوشل میڈیا صارفین کی باقاعدہ مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ امن وامان کے حوالے سے یا علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ سڑکوں،بازاروں، مارکیٹوں کی بندش یا لسانیت و عصبیت کے حوالے سے کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کے قیام اور بھائی چارگی کے فروغ جیسے اقدامات میں پولیس سے تعاون کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں