جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چینی قونصلیٹ حملہ، پشت پناہی کرنے والوں کا نام سامنے آگیا، کلیم امام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ گلستان جوہر میں بم دھماکا ہوا، چینی قونصلیٹ حملےسے متعلق خاصے شواہد ملے اور پشت پناہی کرنے والوں کا نام بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا، اس موقع پر اُن کے ہمراہ ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپیارٹمنٹ عبد اللہ شیخ اور ڈی آئی جی ایسٹ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے آئی جی سندھ کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ ’گلستان جوہر میں بم دھماکا ہوا جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ہم معلوم کررہے ہیں کہ دہشت گردی کی کارروائی کے پیچھے کیا مقاصد تھے‘۔

مزید پڑھیں: کراچی:‌گلستان جوہر میں‌ محفلِ میلاد پر دستی بم کا حملہ، 8 زخمی

اُن کا کہنا تھا کہ ’پرفیوم چوک دھماکے کے سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے دوران کچھ شواہد ملے جن پر کام شروع کردیا‘۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی بڑا شہرہے، یہاں بہت سےگروپ کام کررہے ہیں، پولیس اور دیگر اداروں نے متعدد ملزمان کو حراست میں لیا اور کئی وارداتیں ناکام بھی بنائیں‘۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ’گلستان جوہر دھماکے کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا بھی ہوسکتا ہے، تحقیقات کے بعد ہی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا‘۔

چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق تحقیقات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’تحقیقات میں بہت سے اہم شواہد ملے، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا نام سامنے آگیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں