اشتہار

آئی جی سندھ کا چہلم شہدائے کربلا کیلیے فول پروف سیکیورٹی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلا پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائےکربلاپرسیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سےجلوس کے روٹ کی چیکنگ کرائی جائے۔

مشتاق مہر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

- Advertisement -

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں اور ڈی پی باکس کو چیک کیا جائے ، جلوس کے روٹ سے پوسٹرز بینرز اور وال چاکنگ ختم کرائی جائے۔

یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے چہلم شہدائےکربلا کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے چہلم کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

خیال رہے اسلام کی سربلندی کے لیے کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں چہلم آئندہ منگل (27 ستمبر) کو منایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں