بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی، آج حکومت کی جانب سے مذہبی جماعت کا دھرنا ختم نہ کرانے کے حوالے سے جواب جمع کرانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی۔

فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نےکرنا تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پراسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اتنے نا اہل ہوچکے ہیں حکومتی رٹ قائم نہیں کر سکتے۔


اسلام آباد دھرنا: وزیر داخلہ کی عدالت سے مزید 2 دن کی مہلت طلب


احسن اقبال نے جواب دیا تھا کہ طاقت کے استعمال سے خونریزی کا اندیشہ تھا لہٰذا آپریشن نہیں کیا۔ انہوں نے دھرنا ختم کروانے کے لیے مزید 48 گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور روالپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا 18 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں