بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری غیر قانونی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعراحمد فرہاد علی شاہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دیا اور کہا مغوی شاعرکوجبری لاپتا کیا گیا اور ادارے بازیابی میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کیس نمٹانے کا اردو میں تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس محسن کیانی نے 4صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

جس میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ احمدفرہاد تھانہ دیر کوٹ میں گرفتار ہے ، فرہاد علی شاہ پولیس اسٹیشن صدر ، مظفر آباد کے مقدمےمیں بھی گرفتار ہے۔

فیصلے میں کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر احمدفرہاد کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ہے، حقائق ،واقعات مد نظر رکھ کرعدالت نتیجے پر پہنچی کہ مغوی کوجبری لاپتہ کیا گیا اور ادارےمغوی شخص کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ احمد فرہاد کے بحفاظت گھرپہنچنے پرتفتیشی آفیسرتھانہ لوہی بھیر مجسٹریٹ کےسامنےبیان قلمبند کرائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ حقائق دیکھ کر عدالت فرہاد علی شاہ کی گرفتاری ریکار کےمطابق غیر قانونی قرار دیتی ہے، آئین پاکستان اور آزاد کشمیر کے آئین کے تحت حقوق کاتحفظ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت پٹیشن کو مندرجہ ذیل احکامات کے ساتھ نمٹانے کاحکم دیتی ہے، فرہاد علی شاہ کو جبری گمشدہ فرد قرار دیا جاتا ہے تا وقت کہ وہ گھر با حفاظت نہ آجائے۔

عدالت کا کہنا تھا  کہ احمد فرہاد گھر پہنچے توتفتیشی آفیسرتھانہ لوہی بھیر بیان مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرائے اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ جبری گمشدگی کے مقدمات یکجا کرکے چیف جسٹس کوپیش کریں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامی اختیارات استعمال کرکےلارجربینچ تشکیل دیں، رجسٹرار آفس کرمنل جسٹس کمیٹی کےآئندہ اجلاس میں اداروں کو مدعو کریں۔

فیصلے کے مطابق قومی سلامتی امور سےمتعلق کیسز کی ان کیمرہ سماعت کیلئے مقرر کیاجائے، اداروں کے سربراہان سے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد لارجر بینچ کیسز کی سماعت کرے اور لارجر بینچ ہی میڈیا رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق احکامات جاری کرے۔

تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہےکہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ جبری گمشدگی کے مقدمات یکجا کرکےچیف جسٹس کوپیش کریں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامی اختیارات استعمال کرکےلارجربینچ تشکیل دیں۔

اہم ترین

مزید خبریں