منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے پر تفصیلی رپورٹ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوامریکی حکام کےحوالےکرنے پرتفصیلی رپورٹ جمعہ کو طلب کرلی۔

عافیہ صدیقی کو کس نے امریکا کے حوالے کیا تھا؟َ وکیل مسٹر سمتھ کا بیان حلفی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

- Advertisement -

عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ نومبر سے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہیے ،نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد معاملہ التواء کا شکار ہو جائے گا۔

عافیہ صدیقی کے وکیل مسٹر سمتھ کا بیان حلفی عدالت میں جمع کروادیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2003 میں سندھ حکومت نے عافیہ صدیقی کو بچوں سمیت اداروں کی حراست میں دیا، جس کے بعد انہیں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی امریکہ حکام کے حوالگی پر دو سوالات کے جواب طلب کرلئے۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا اداروں کے پاس عافیہ صدیقی سے متعلق کوئی ثبوت تھا، کیا اداروں کے پاس یہ مینڈیٹ تھا کہ وہ عافیہ اور اسکے بچوں کو کسی اورکے حوالے کرے؟

عدالت نے جمعے تک عدالتی سوالات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں