اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر مناللہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل سید ظفر علی شاہ نے بطور پٹشنر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ہائیکورٹ نے نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سید ظفر علی شاہ نے نواز شریف کی واپسی کے بیان حلفی کو بنیاد بنایا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست اب بھی زیر سماعت ہے، جس کے باعث توہین عدالت کی درخواست یہاں قابل سماعت نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے میں وفاقی حکومت کی عائدشرط ختم کی گئی، عدالتی فیصلے پر نہ ہی وفاقی حکومت اور نہ ہی نیب نے اس حکم نامے کو چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا معاملہ سننا اس عدالت کا اختیار نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں