جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا وزارتِ دفاع کے پاس آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل اور حراست کی کوئی اطلاع نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کاممکنہ ملٹری ٹرائل اور حراست روکنےکی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا ملٹری حراست میں دینے کا طریقہ کیا ہوتا ہے؟ کیسے سویلینز کو ملٹری کورٹس میں لے جاتے ہیں؟ تو نمائندہ وزارت دفاع نے بتایا متعلقہ مجسٹریٹ کو ملٹری اتھارٹی آگاہ کرتی ہے۔

- Advertisement -

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے سیاستدانوں ،فوجی افسر کے بیانات ریکارڈپرلائےگئےہیں ، بیانات کسی افسر کی طرف سےآئیں توسنجیدہ ہیں۔

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت دفاع کےپاس ابتک ملٹری حراست،ٹرائل کی اطلاع نہیں، وزارت دفاع کی طرف سے بیان دیتاہوں ایسی کوئی چیزابھی نہیں آئی، کوئی درخواست آتی ہے توپھر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتا آپکی درخواست قبل ازوقت ہے؟ آپکی درخواست پرنوٹس جاری نہیں کیابلکہ بیان طلب کیاتھا، جواب آتاکہ ہاں ملٹری ٹرائل ہونےجارہاہےتوپھربات آگےبڑھتی، ہم آج ایک الگ دور میں ہیں، الفاظ کی جنگ ہوتی ہے۔

اسلام آبا ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ عدالت آپکی بےچینی سمجھتی ہے ہماری حدودکوبھی سمجھیں، میرے پاس کیس آگے بڑھانے کیلئےکچھ نہیں ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے واضح بیان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وقت مانگ لیا، جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو وقت دیتا ہوں اس سے متعلق ہدایات لے کرآ جائیں۔

عدالت نے کہا ملٹری ٹرائل سے پہلےبانی پی ٹی آئی کونوٹس دیا جاتا ہے توپھرکیس نمٹادیتے ہیں، آپ کہتے ہیں بغیر نوٹس آسمانی بجلی کی طرح آناہےتو پھر ایسے نہیں ہو گا۔

جسٹس حسن کا کہنا تھا کہ نیب قانون کو سپریم کورٹ نے ڈریکونین قرار دیا لیکن اس میں بھی طریقہ موجودہے،طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے سول عدالت چارج فریم کرے گی ، ٹرائل عدالت کہےکیس ملٹری کورٹ بھیجناہےتوپھرنوٹس کرکےبھیجاجاسکتاہے، حکومت کی طرف سےملٹری ٹرائل پرواضح جواب نہیں آ رہا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق حکومت سے واضح بیان طلب کرلیا اور کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں