اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

تھری ایم پی او کے احکامات غیر قانونی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دیے گئے اختیارات غلط اور تھری ایم پی او کے احکامات کو ناجائز قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں یہ اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے 1980 کے قانون کی سیکشن 18 کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریار آفریدی اور شانداز گلزار کی درخواست نمٹا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں