اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی پیش ہوئے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کررہی ہیں، وہ ٹرائل کورٹ کی اکثرسماعتوں میں پیش نہیں ہورہیں۔
عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ضمانت دے رکھی ہے ، جس کے بعد بشریٰ بی بی کی ٹرائل کورٹ میں مسلسل عدم پیشی پرضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ں