بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

این اے 46 ، 47 اور 48 سے ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے چھیالیس، سینتالیس اور اڑتالیس سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز معطل کردیئے۔

تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے چھیالیس، سینتالیس اور اڑتالیس سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن معطل کردیئے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس گل حسن اورنگزیب،جسٹس ارباب طاہرنےاحکامات جاری کئے۔

- Advertisement -

جس میں بتایا گیا کہ این اے سینتالیس اسلام آباد سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا، طارق فضل چوہدری کی این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن شعیب شاہین نے چیلنج کیاتھا۔

این اے اڑتالیس سے راجہ خرم نوازکی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا، راجہ خرم نواز کا نوٹیفکیشن علی بخاری نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

این اے 46 سے انجم عقیل خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل ہوا ، این اے 46 سے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عامر مسعود مغل نے چیلنج کیا تھا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن کودرخواستوں پرسماعت سےنہیں روک رہی، الیکشن کمیشن درخواستیں میرٹ پر سن کر ان کا فیصلہ کردے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس افسر سے پوچھے جس نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا، آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کریں کہ کس کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں