ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد کا الیکشن ٹربیونل بحال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے نئے الیکشن ٹریبونل کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

علی بخاری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا، جس کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد کا الیکشن ٹربیونل بحال ہوگیا۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا عدالت کے استفسار پر انجم عقیل خان درخواست میں استعمال کئے گئے الزامات کی وضاحت نہ کرسکے۔

عدالت نےانجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب طلب کرلیا اور کہا انجم عقیل خان ہر سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے ایسی کیا ایمرجنسی تھی کہ قائم مقام صدر نےراتوں ورات آرڈیننس جاری کردیا۔آپ لوگوں نےآرڈیننس کی فیکٹری لگارکھی ہے۔

این اے 48 کے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی عدالت نے رجسٹرار آفس کو اعترضات دور کر کے نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔

وکیل علی بخاری نے کہا یہ نئی درخواست ہے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگائے ہیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ نئی درخواست ہے اس میں نوٹس ہونے ہیں، کیا کل کیلئے رکھ لوں؟

وکیل علی بخاری نے بتایا کہ مرکزی کیس بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے، چیف جسٹس نے کہا اچھا پھر اسکو دیکھ لیتے ہیں ، بعد ازاں کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں