منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والے سینئر سول جج معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والے سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ دیا تاہم عدالت کے فیصلے پر اسٹے دینے والے سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج انعام اللہ کو معطل کرکے او ایس ڈی بنادیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کردیے۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سینئر سول جج انعام اللہ کو فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔

سینئرسول جج انعام اللہ کےانکوائری افسرسیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس ہٹانے کا فیصلہ رقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں تھیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ مونال ریسٹورنٹ،لامونتانہ و دیگرریسٹورنٹس نے رضاکارانہ 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کیساتھ مذاق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں