اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
تفصیلات کےمطابق نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی اور 23 نومبرکو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے آج سنایا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت کی جانب سے کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا جس میں درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بتائی جائیں گی۔
احتساب عدالت میں نواز شریف پر تینوں ریفرنس میں باضابطہ فرد جرم عائد
یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے تین ریفرنس دائر کیے گئے ہیں جن میں نامزد ملزمان پرفردجرم عائد کی جاچکی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔