منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت ہر ممکن سہولت کو یقینی بنائےگی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو،وزارت صحت کی گائیڈلائنزکے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

اعجازشاہ نے کہا کہ حکمت عملی کوتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےترتیب دیاجائے گا، علماسےبھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں ، عوام کی حفاظت ہو اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوپاریوں کےمفادات اورعوام کےتحفظ کوبنیادی ترجیح دی جائے گی۔

خیال رہے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں