تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

ملک کو بچانے کا واحد راستہ فوری اور شفاف الیکشن ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوری اور شفاف الیکشن ہی ملک کو بچانے کا واحد راستہ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ اعجازالحق نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کا باہمی سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کیساتھ میرے اچھے تعلقات تھے، وہ انتہائی قابل فوجی افسر، ایماندار اور نیک انسان تھے۔

دونوں رہنماؤں کا درمیان ملکی معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ قومی معیشت روز بروز تباہی کی طرف جارہی ہے، موجودہ حکمرانوں کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی مفاد اور معیشت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا، فوری اور شفاف الیکشن ہی ملک کو بچانے کا واحد راستہ ہیں۔

اعجازالحق نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے تمام سیاسی راستے بند ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن اور کبھی عدلیہ کے ذریعے راستہ تلاش کیا جارہا ہے، موجودہ حکمرانوں کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ویسے ہی ہے جیسے ماضی میں ایک پارٹی پر پابندی لگی تھی۔

ضیا لیگ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے نیپ پر پابندی کارآمد ثابت ہوئی نہ اب کسی اور پر ہوگی، موجودہ صورتحال ملک کو معاشی طور پر مزید تباہی کی طرف لے جارہی ہے، ملک کو اس دلدل سے نکالنے کا واحد حل جلد ازجلد انتخابات ہیں۔

Comments

- Advertisement -