تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’عمران خان عدالت کیساتھ وہ کر رہا ہے جو آئی ایم ایف اور دوست ممالک کیساتھ کیا‘

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شہباز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت میں عدم پیشی پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا، یہ عدالت کیساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام، قومی مفادات اور دوست ممالک کے ساتھ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں اور مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا شخص اب سیاسی عدم استحکام سے بحالی روکنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان آج بھی توشہ خان کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور اپنے کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کروانے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے وارنٹ گرفتاری 13 مارچ تک معطل کیے اور انہیں سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -