ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکار الیانا ڈی کروز نے بوائے فرینڈ مائیکل ڈولان سے خفیہ شادی کرنے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیانا ڈی کروز کے ہاں گزشتہ سال اگست میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
الیانا ڈی کروز نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خفیہ شادی کی خبروں پر ردعمل دیا۔ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میری شادی سے متعلق بہت قیاس آرائیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ان قیاس آرائیوں کو چھوڑیں کیونکہ تھوڑا سا پُراسرار ہونا بھی اچھا ہے، کیا خیال ہے؟‘
انٹرویو میں انہوں نے کہا اگر ایمانداری سے کہوں تو میں نے اب تک نہیں سوچا کہ زندگی کے اس حصے کے بارے میں کیا بات کروں؟ میں ماضی میں بھی اپنے تعلقات کے بارے میں بات کر چکی ہوں۔
View this post on Instagram
الیانا ڈی کروز نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ لوگ اس بارے میں زیادہ بات کریں، میں اپنے بارے میں کہی گئی باتوں کو برداشت کر سکتی ہوں لیکن بوائے فرینڈ یا فیملی کے بارے میں فضول باتیں کرنے والے لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں۔